تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:44

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں پٹرول بحران کا خطرہ پھر منڈلانے لگا

جیو نیوز - لاہور......پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں پٹرول کے بحران کا خطرہ ایک مرتبہ پھر منڈلانے لگا۔ پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے چئیرمین خواجہ عاطف کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری توجہ نہ دی تو پیٹرول کا بحران شدت اختیار کرجائے گا۔ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے چئیرمین خواجہ عاطف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی قلت کا مئلہ ایک مرتبہ پھر سر اٹھاتا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکی وجہ وزارت پیٹرولیم کا غیرمعیاری پیٹرول لانے والے 2جہاز واپس لوٹانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول کی کمی دور کرنے کے لیے بھی اب تک کوئی جامع انتظامات نہیں کیے۔ خواجہ عاطف نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے حکومت کو 20 روز قبل خبردار کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.