تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:33

آزاد کشمیر کا نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

جیو نیوز - مظفر آباد.......آئندہ مالی سال کے لیے آزاد کشمیر کا بجٹ بھی آج پیش کیا جائےگا۔ وزیر خزانہ چودھری لطیف اکبر پچیس ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کریں گے ۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں گیارہ ارب پچاس کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کو خرچ کرنے کے لئے چھپن ارب پچاس کروڑ روپے غیرترقیاتی اخراجات کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔ترقیاتی بجٹ گیارہ ارب پچاس کروڑ روپے کا اکتالیس فیصد ، سات سو اسی ملین روپے ذرائع رسل ورسائل پر خرچ کیا جائے گا ۔ زراعت کے لئے دوسو باسٹھ ملین ، تعلیم کے لئے گیارہ سو پانچ ملین، ماحولیات کے لئے پچاس ملین، جنگلات اور جنگلی حیات کے لئے چار سو ملین، صحت کے لئے تین سو چالیس ملین جبکہ انڈسٹریزکے لئے ایک سو نواسی ملین کی رقم مختص کی گئی ہے۔مہاجرین جموں کشمیر کی آباد کاری اور بحالی کے لئے ایک سو دس ملین، توانائی کے لئے ایک ہزار تین سو دس ملین، شعبہ تحقیق و ترقیات کے لئے ایک سو پچا س ملین، کھیل کے لئے ایک سو چالیس ملین، زلزلہ متاثرین کی بحالی کے شعبہ سیرا کے لئے پینتیس ملین روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.