تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:48

ماہ صیام کی آمد:رمضان بازاروں میں تیاریاں عروج پر

جیو نیوز - لاہور ......ماہ صیام قریب آنے پر رمضان بازاروں کی تیاریا ں عروج پر پہنچ گئیں ۔ لاہورمیں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ٹینٹ لگے ، اسٹال سجے اورسامان کی ترسیل شروع ہے ۔ دکاندار بھی خوشی خوشی دکانیں سجانے میں مصروف ہیں ۔ لاہورکے مختلف علاقوں میں رمضان بازار لگائے جارہے ہیں ۔ انتظامیہ کا دعوی ٰ ہے کہ ان سستےبازاروں میں قیمتیں کم اور معیار بہتر ہوگا ، کھجور 145روپے ،10کلو آٹے کا تھیلا310 روپے ،بیسن 90 روپے کلو دستیاب ہوگا ، رمضان بازار وں میں اشیاء کی قیمتوں اور معیار کی مکمل نگرانی کی جائیگی ۔رمضان بازاروں میں کہیں پنکھے لگائے جارہے ہیں ،کہیں پینٹ کیا جارہا ہے، کہیں سامان لایا جارہا ہے اور کہیں رمضان بازار کے پوسٹر لگائے جارہے ہیں، ہر طرف تیاریاں زوروں پر ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ بدھ سے خریداری شروع ہوجائیگی۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں وہ قیمتیں اور معیار برقرار رکھنے کی بھرپورکوشش کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.