تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:36

زکوٰۃ کی کٹوتی :یکم رمضان بروز جمعہ عوام کیلئے بینک بند ہونگے

جیو نیوز - کراچی.......ہر سال کی طرح اس سال بھی زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے کل یکم رمضان کو عوام کے لیے بینک بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق یکم رمضان کو عملہ بینک آئے گا تاہم پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی یعنی عوام کیلئے بینک بند رہیں گے جس کا مقصد زکوٰۃ کی کٹوتی ہے۔ رمضان میں پیر سے جمعرات تک بینکاری کے اوقات صبح 8 سے پونے دو بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو بینک صبح 8سے دوپہر ساڑھے 12تک کھلیں گے۔ رمضان میں پیر سے جمعرات تک کراچی اسٹاک مارکیٹ صبح 9 سے 2 بجے جبکہ جمعہ کو صبح پونے 9 بجے سے ساڑھے 12 تک کھلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.