14 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:36
واشنگٹن: پاکستان کی500 ملین ڈالرکی ترقیاتی امداد ورلڈ بینک نے منظور کرلی
جیو نیوز - واشنگٹن........ ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 500ملین ڈالرکی ترقیاتی امداد کو منظور کرلیا ہے۔ پاکستان کو امداد دینے کے لیے واشنگٹن میں ورلڈ بینک کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ورلڈ بینک نے پاکستان کی500 ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد منظور کرلی ہے۔ ورلڈ بینک کے حکام نے پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کو سراہا۔ ترقیاتی پالیسی کا مقصد نجی اور مالیاتی سیکٹر کی ترقی کے ذریعے اقتصادی پیش رفت ہے۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر اور پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے معاہدے پر دستخط کیے۔