تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:20

خیبر پختونخوا ایوان صنعت و تجارت کالوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان

جیو نیوز - پشاور .......خیبر پختونخوا میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے باعث کارخانہ دار بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔لوڈشیڈنگ سےصنعتی پیداوارمتاثر اورہزاروں مزدور بے روزگار ہورہے ہیں، خیبر پختونخوا ایوان صنعت و تجارت نے لوڈشیڈنگ نہ رکنے کی صورت میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔خیبرپختون خوا میں بدامنی کے باعث 700کارخانے بند ہوچکے ہیں،باقی ماندہ 2 ہزار صنعتی یونٹس میں سے بیشترمیں لوڈشیڈنگ کے باعث ایک شفٹ میں کام ہورہاہے، جس کے باعث نہ صرف صنعتی پیداوار متاثر ہورہی ہے بلکہ ہزاروں مزدور بے روزگار ہوئے ہیں ۔ صنعتکاروں کے مطابق صوبے کے صنعتی علاقوں میں روزانہ 9 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ان کا کہناہے کہ صوبے بھر کے کارخا نوں کو 165میگاواٹ بجلی درکار ہے، جو انہیں نہیں دی جارہی۔ صنعتکاروں کے مطابق صوبے کے صنعتی یونٹس 100فیصد بل ادا کر رہے ہیں ،اس کے باوجود لوڈشیڈنگ لمحہ فکر ہے۔ ایوان صنعت و تجارت نے لوڈشیڈنگ بند نہ ہونے کی صورت میں بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.