تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:0

سندھ میں سی این جی اسٹیشن کل بھی بند رہیں گے

جیو نیوز - کراچی.......سندھ میں سی این جی بندش میں 24 گھنٹوں کی توسیع کردی گئی، صوبے میں اب سی این جی بدھ کی صبح دستیاب ہوگی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس رسد میں اچانک کمی کے سبب سی این جی بندش میں توسیع کی گئی ہے، صوبے میں سی این جی اب 48 گھنٹوں کے بعد بدھ کی صبح 8 بجے دستیاب ہوگی اور بدھ کو شیڈولڈ بندش نہیں کی جائے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی سی این جی بندش کا شیڈول اچانک تبدیل کرتا رہتا ہے جس سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.