تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:59

نیپرا نے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا

جیو نیوز - اسلام آباد.......نیپرا نے گیس انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ سیس کا 11ارب 10کروڑ روپے کا بوجھ بجلی صارفین پر ڈال دیا۔ صارفین سے یہ رقم ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذر یعے وصول کی جائےگی۔ سوئی ناردرن نے گیس پر چلنے والی آئی پی پیز سے گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں یکم جنوری 2013ءسے اپریل 2015ءتک 11ارب 10کروڑ کی ادائیگی کا مطالبہ کر رکھا تھا۔ نیپرا نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس بجلی صارفین کو منتقل کیا جائے اور اسے آئی پی پیز کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حصہ بنا دیا جائے، یہ رقم بجلی صارفین سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے اقساط میں وصول کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.