17 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:15
سندھ میں سی این جی اسٹیشن کل بھی بند رہیں گے
جیو نیوز - کراچی.......سندھ میں سی این جی اسٹیشن کل منگل کو بھی بند رہیں گے۔ایک بیان میں سوئی سدرن گیس نے کہا ہے کہ کل کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن 24گھنٹے کیلئے بندرہیں گے۔ شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنزنے پیر کی بندش کے بعد منگل کو کھلنا تھا۔ تاہم اب جمعرات اور ہفتے کو بھی سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔