تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:22

مالی سال 2014-2015کا 99فیصد ہدف حاصل کرلیا، ایف بی آر

جیو نیوز - اسلام آباد........... چیرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2014-2015کا 99فیصد ہدف حاصل کرلیا ہے، حکومت نے ہرسال ٹیکس گزاروں کی تعداد 1 لاکھ اضافے کا ہدف دیا ہے، 2013میں ٹیکس گزاروں کی تعداد 7لاکھ تھی،اب ٹیکس گزاروں کی تعداد 9لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ چیرمین ایف بی آر کے مطابق رعایتی ایس آراوز ختم کرنے کا سلسلہ 2سال سے جاری ہے،گزشتہ برس 103ارب روپے کی رعایتیں ختم کیں، 2015-2016میں 120ارب کی رعایتیں ختم کرینگے، رعایتی ایس آراوز جاری کرنے کا اختیار ایف بی آر سے واپس لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.