19 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:3
بینکاری لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ، کوئی فیصلہ نہ ہوسکا
جیو نیوز - اسلام آباد.......وزیر خزانہ اور تاجروں کے درمیان بینکاری لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملےپر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، اس مقصد سے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا،اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد تاجر نمائندوں نے بتایا کہ کمیٹی کسی فیصلے تک پہنچنے تک اپنا اجلاس جاری رکھے گی۔ودہولڈنگ ٹیکس کو معطل کرنے کے بارے میں وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کا منظور کردہ ایکٹ ہے، اسے معطل نہیں کیا جاسکتا، مسئلے کے حل کے لیے اٹارنی جنرل سے بات کریں گے۔