20 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:32
حکومت بینک لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0اعشاریہ 3 فیصد کرنے پر رضا مند
جیو نیوز - اسلام آباد.......تاجروں اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0اعشاریہ 3 فیصد کرنے پر رضا مند ہوگئی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ودہولڈنگ ٹیکس 0اعشاریہ 3 فیصد کرنے پر رضا مند ہے، بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس 0اعشاریہ 6 فیصدسے 0اعشاریہ 3 فیصد فیصد کیا جائےگا۔ان کا کہنا تھا کہ 30ستمبر کے بعد ٹیکس نہ دینے والے تاجروں پر شرح 0اعشاریہ 6فیصد ہوجائے گی، ٹیکس میں کمی کی میعاد 30ستمبر2015ء تک ہوگی۔ اس سے قبل ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجران اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار تھا، تاجروں کا مطالبہ تھا کہ مزید مذاکرات سے قبل ٹیکس کو معطل کیا جائے، جبکہ حکومت کا مؤقف تھا کہ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ٹیکس معطل نہیں کرسکتے۔