20 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:32
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست
جیو نیوز - اسلام آباد......سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست بھیج دی،جس کی وجہ سے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3روپے 29پیسے سستی ہونے کا امکانہے۔ نیپرا 16جولائی کو درخواست کی سماعت کرے گی۔ نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں بجلی کی پیدوار پرفی یونٹ فیول چارجز 8روپے 9پیسے مقرر تھے، جو چار روپے 80پیسے فی یونٹ رہے، مئی میں کل9ارب 55کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس پر 45ارب روپےلاگت آئی، اس میں فرنس آئل سے 27ارب 20کروڑ ،گیس سے 14 ارب 82کروڑ روپے جبکہ ڈیزل سےایک ارب 58کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی ۔ نیپرا بجلی میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ سماعت بعد سنائے گی جو کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین پر ہو گا تاہم ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو یہ ریلیف نہیں مل سکے گا کیونکہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ ان صارفین کو وزارت پانی وبجلی کی سفارش پر اس ریلیف اس بنیاد پر محروم کر چکی ہے کہ ماہانہ300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین حکومت سے فی یونٹ سبسڈی لیتے ہیں، انہیں فیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف نہیں دیا جا سکتا، اس حکومتی فیصلے کو نیپرا بھی قبول کر چکی ۔