تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:43

عیدالفطر ،بلوچستان میںٹرانسپورٹ کرایوں میں 10فیصد کمی

جیو نیوز - کوئٹہ.........بلوچستان کے حوالے سے خوشخبری ہے کہ عیدالفطر کےموقع پر مسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں 10فیصد کمی کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔کرایوں میں کمی کا فیصلہ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شیخ جعفر مندوخیل کےٹرانسپورٹروں سے ایک اجلاس میں کیاگیا، ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں 10فیصد کمی کا اطلاق 27رمضان سےعیدالفطر تک ہوگا، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیا کہ ٹرانسپورٹرز صوبے کے تمام روٹس پر کرایوں میں 10فیصد رعایت دینےکےپابند ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.