20 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:32
صدر نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس جاری کر دیا
جیو نیوز - اسلام آباد...... ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ چھ فیصد سے کم کر کے صفر اعشاریہ تین فیصد کر دی گئی ۔آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔وزارت خزانہ کے مطابق صدر ممنون حسین نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس جاری کر دیا، صدر نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ چھ فیصد سے کم کر کے صفر اعشاریہ تین فیصد کرنے کے آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس بینکوں کی ادائیگیوں پر لاگو ہو گا اور آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں سے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا وعدہ کیا تھا۔