تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:32

ود ہولڈنگ ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے آرڈیننس

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر اعظم نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اعشاریہ 3 فیصد ایڈجسٹمنٹ سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کی ایڈوائس صدر کو بھجوا دی، صدر کی منظوری کے بعد آرڈیننس آج سے ہی نافذ العمل ہونے کا امکان ہے۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا۔ وزیرخزانہ نے بتایاکہ تاجروں کے ساتھ مذاکرات میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0اعشاریہ6 فیصد سے کم کر کے 0اعشاریہ3 فیصد کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.