تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:32

عیدالفطر پر تمام مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں 30 فی صد کمی کا اعلان

جیو نیوز - لاہور......پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر تمام مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا، رعایت صرف عید کے پہلے دو دنوں کے لیے ہے۔محکمہ ریلویز نےعیدالفطر پرمسافروں کےلئے عیدی کااعلان کر دیا،عید اسپیشل ٹرینوں سمیت تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 30 فیصدکمی کر دی گئی۔محکمہ ریلویزنےعیدالفطرکےموقع پر عید اسپیشل ٹرینوں سمیت تمام مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں30 فیصدکمی کااعلان کیاہے، نوٹیفکیشن کےمطابق عیدکےپہلےاوردوسرے دن ٹرینوں پر سفرکرنےوالے اس رعایت سےاستفادہ کر سکیں گے، تاہم صحافی،اسکاؤٹس،طلباء و طالبات اور سینئر سٹیزنز اس رعایت کےحق دار نہیں ہوں گے،کیونکہ صحافی،اسکاؤٹس،طلباء وطالبات اور سینئر سٹیزنز کو پہلے ہی کرایوں میں رعایت حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.