تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:4

بھارت میں خواتین ڈائریکٹر تعینات نہ کرنے پر کمپنیوں پر جرمانے

جیو نیوز - ممبئی.......ممبئی اسٹاک ایکسچینج نے 530کمپنیوں پر خواتین ڈائریکٹر نہ تعینات کرنے پر جرمانہ عائدکر دیا ہے۔دی سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے تمام لسٹڈ کمپنیوں کو اپنے اپنے بورڈ میں کم سے کم ایک خاتون ڈائریکٹر متعین کرنے کا پابندکیا تھاتاکہ ادرےکے بورڈ میں صنفی تنوع پیدا کیا جاسکےاوریکم اپریل تک اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں انتہائی سنجیدہ نتائج کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ممبئی اسٹاک ایکسچینج کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے ایس ای بی آئی کے قوانین پرعمل نہیں کیا تو اسے جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔کمپنیوںکویکم اکتوبر تک 50ہزار سے ایک لاکھ 42ہزار روپے جرمانہ اداکرنا ہوگا ،جس کے بعد5سو روپے فی یوم کے حساب سےمزید جرمانہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.