22 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:59
اسٹیٹ بینک کی گزشتہ مالی سال کے 9ماہ کی رپورٹ جاری
جیو نیوز - کراچی.......اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے حکومت کو ٹیکس وصولیوں میں کمی اور برآمدات میں کمی کے معاملے پر خبردار کیا ہے۔ رپورٹ میں مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 12اعشاریہ7 فیصد اضافہ ہوا، جو گذشتہ سال سے 5 فیصد کم ہے، بڑی صنعتوں کی شرح نمو 2اعشاریہ1فیصد کمی کے ساتھ محض 2اعشاریہ5فیصد رہ گئی جبکہ زرمبادلہ کا سب سے بڑا ذریعہ برآمدات سست روی کا شکار ہیں جب کہہ بجلی کی پیداوار میں گردشی قرض کا مسئلہ آڑے آرہا ہے۔ رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ شرح سود میں ریکارڈ کمی کےباعث نجی شعبے کے قرض لینے کی رفتار میں اضافے کا امکان ہے۔