22 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:45
کراچی: رمضان میں گزشتہ دس سال کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
جیو نیوز - کراچی......کراچی میں اس سال رمضان میں گزشتہ دس سال کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔کراچی والوں نے اس بار ستر ارب روپے کی خریداری کی۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے ایک بیان میں کہا کہ تاجروں نے قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا ہے، بھتہ خوری میں پچانوے فیصد کمی واقع ہو ئی، امن و امان کی صورت حال میں بہتری کی وجہ سے گیارہویں روزسے چاند رات تک مارکیٹوں میں سحری تک رونقیں اور گہما گہمی رہی ۔عتیق میر نے کہا کہ شہر میں رواں سال رمضان میں تاجروں نے 90ارب روپے کی سرمایہ کاری کی،شہر یوں نے رمضان اور عید کی تیاریوں کے لیے 70ارب روپے کا سامان خریدا۔