تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
26 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:59

کراچی میں ہڑتال پر تاجر برادری تقسیم ہو گئی

جیو نیوز - کراچی......بینکاری لین دین پرود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف کراچی کی تاجر برادری تقسیم نظر آئی۔ تاجروں کے بعض دھڑوں نے آج کی کال کو مسترد کرتے ہوئے 5اگست کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت شہر کے بیشتر بازار اور مارکیٹیں کھل چکی ہیں۔ آل پاکستان انجمن تاجران نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آج ملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال اورتجارتی مراکز بند رکھنے کی اپیل کی تھی جبکہ تنظیم کے دوسرے دھڑے نے آج کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اس کو حکومتی سازش قراردیا ہے۔ جس کے باعث شہر قائد میں کچھ مارکیٹیں بند اور کچھ کھلی رہیں۔ کراچی ٹائر مارکیٹ،جامعہ کلاتھ اور مڈیسین مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ، جنریٹر مارکیٹ، پیپر مارکیٹ، لائٹ ہاؤس، فرنیچر مارکیٹ، اللہ والا مارکیٹ اور جوبلی مارکیٹ معمول کے مطابق کھلی ہیں جبکہ کراچی الیکٹرونک مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، کلاتھ مارکیٹ اور الیکٹرونک مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.