تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
26 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:35

ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف کل مکمل ہڑتال ہوگی، خالد پرویز

جیو نیوز - اسلام آباد..........آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز کا کہنا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف کل تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ ادھر دوسرے دھڑے کا کہنا ہے کہ 1اگست کو ہڑتال کرچکے ہیں، کل کی ہڑتال کا کوئی جواز نہیں۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ تاجر برادری کے معاشی قتل کے مترادف ہے، جس کے خلاف 5اگست کو پاکستان بھر میں تاجر کاروبار بند رکھیں گے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے دوسرے دھڑے کے سیکرٹری جنرل نعیم میر کا کہنا ہے کہ 1اگست کو تاجر برادری ہڑتال کرچکی ہے، اس لیے 5اگست کی ہڑتال کا کوئی جواز نہیں۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک نسیم کا کہنا ہے کہ تاجروں پر جو بھی ناجائز ٹیکس لگایا جائے گا، اسکی ڈٹ کر مخالفت کریں گے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے ایک دھڑے کی اپیل پر 1اگست کو لاہور میں ہڑتال ہوئی تھی اور متعدد بڑے تجارتی مراکز پر بند رہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.