27 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:47
پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری کو دنیا مانتی ہے،اسحاق ڈار
جیو نیوز - دبئی ......وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا یہ بات مانتی ہےکہ پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف ریویو بورڈ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو خود مختار بنانے کیلئے قانون پارلیمنٹ سے منظور کرائینگے،ہمارا اور آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ مہنگائی کچھ بڑھ سکتی ہے۔وفاقی وزیرخزانہ کا کہناتھا کہ مالی خسارے کا ہمارا ہدف 5اعشاریہ5 فیصد ہے ،پچھلی سہہ ماہی کے تمام اہداف حاصل کیے ہیں ،تیل قیمتیں اور کموڈٹی قیمتوں میں کمی آنے سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں 2برس کے دوران نمایاں کمی آئی،پاکستان کے زر مبادلہ کے ذ خائر ریکارڈ سطح پر آگئے۔