تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:48

ڈالرکےمقابلےمیں چینی یوان کی قیمت میں9.1فیصدکی ریکارڈ کمی

جیو نیوز - بیجنگ.......ڈالرکےمقابلےمیں چینی یوان کی قیمت میں9.1فیصد کی ریکارڈکمی کردی گئی۔ایک ڈالر 6.28 یوان کا ہوگیا ۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پیپلزبینک آف چائنا نے آج ڈالر کے مقابلے میں یوان کی قدر میں ایک اعشاریہ دوفیصد کمی کی ہے جس کے بعد ایک ڈالر چھ اعشاریہ اٹھائیس یوان کا ہوگیا ہے۔ چینی سینٹرل بینک روزانہ ڈالرکے مقابلے میں یوان کی قدرکا تعین کرتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس جولائی میں چینی برآمدات میں گزشتہ برس جولائی کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ تین فیصد کمی دیکھی گئی جس کے سبب یوان کی قدرکم کی گئی ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ کیا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.