28 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:15
خیبر پختون خوا حکومت اور پیسکو میں بجلی کا معاملہ طے پا گیا
جیو نیوز - پشاور......خیبر پختونخوا حکومت اور پیسکو کے درمیان بجلی کا معاملہ طے پاگیا ہے۔ پوری بجلی فراہم کرنا پیسکو اوربلوں کی ادائیگی صوبائی حکومت یقینی بنائے گی۔ اس سلسلے میں فریقین کے درمیان جلد تحریری معاہدہ ہوجائےگا۔ سرکاری ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ پیسکو اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان تمام متنازع امورکوبات چیت کےذریعے حل کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ صوبےمیں کل 740 فیڈرز میں سے جن 370 فیڈرز پر 60 فیصد سے زیادہ لاسز ہیں وہاں خیبرپختونخوا حکومت بجلی چوری روکنےکی پابند ہو گی جب کہ بلوں کی ادائیگی والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ پیسکو کی ذمہ داری بن جائے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان معاملات کو تحریری شکل میں جلد طے کر لیا جائے گا اور خیبرپختونخوا حکومت اور پیسکو کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔