تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:19

پورٹ قاسم کراچی سے عدالتی حکم کے باوجود انڈونیشیا کا جہاز بغیر اجازت چلا گیا

جیو نیوز - کراچی ......کراچی کے پورٹ قاسم سے عدالتی حکم کے باوجود انڈونیشیا کا جہاز بغیر اجازت چلا گیا۔پی این ایس سی حکام کے مطابق سنگاپور کی کمپنی نے جہاز کو پورٹ پر روکنے کے لیے عدالتی حکم حاصل کیا تھا،جہاز انتظامیہ نے سنگاپور کی کمپنی کو ڈھائی لاکھ ڈالرز ادا کرنے ہیں۔ڈی جی آپریشنز پورٹ قاسم کیپٹن نعمان کے مطابق جہاز کو روکنے کا حکم ملنے سے پہلے ہی جہاز پورٹ سے نکل گیا تھا، جہاز کو گہرے سمندر میں رکنے کا حکم دیا مگرجہاز اپنا نیوی گیشن سسٹم بند کرکے چلا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.