29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:51
برطانیہ: تین گاڑیوں پر سے لانگ جمپ
برطانوی ایتھلیٹ نے لندن میں تین گاڑیوں پر سے لانگ جمپ لگا کر سب کو حیران کردیا،مشرقی لندن میں ٹاور برج کے سامنے اولمپک میں گولڈ میڈل کے خواہشمند برطانوی ایتھلیٹ جے جے جیگیڈ نے تین گاڑیوں پر سے لانگ جمپ لگا کر سب کو حیران کردیا، یہ تین گاڑیاں ایک ساتھ کھڑی کی گئی تھیں جن کی چوڑائی چھ میٹر تھی، جے جے کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں وہ پیدا ہوا اور یہ کارنامہ کرکے اسے خوشی ہوئی ہے،اس نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ وہ لندن اولمپک میں گولڈ میڈل ضرور حاصل کریں گے۔