تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:43

یوکرائن میں سجایا گیا کدومیلہ

دنیا کے سبھی ممالک میں طرح طرح کے میلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ لیکن یوکرائن میں کدووٴں کے منفرد میلے کی روایت کافی قدیم ہے۔ یوکرائن میں کدو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اسی لئے یہاں پچھلے آٹھ سو سال سے کدووٴں کاسالانہ میلہ بڑی دھوم دھام سے سجایا جارہا ہے۔ اس سال میلے میں سات ہزار کدووٴں سے بنایا گیا تاریخی قلعہ لوگوں کی خصوصی دلچسپی کا مرکز تھا۔ اس کے علاوہ یہاں چھوٹے بڑے ہر طرح کے کدو موجود تھے۔ میلے میں آنے والے لوگ روایتی لوک گیت گاتے اور لوک رقص بھی کرتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.