تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:43

بھارت : 8 ہزار کلو کھچڑی بناکر ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش

بھارت کے شہر بھوپال میں ہندووٴں کے مذہبی رہنماآنجہانی سائیں بابا کے ایک عقیدت مند نے 8 ہزارکلو گرام کھچڑی تیار کرکے ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔بھوپال میں سائی بابا کے مندر پر ہزاروں عقیدت مند جمع ہوئے جہاں 8 ہزار کلو گرام کھچڑی تیار کی گئی۔ کھچڑی بنانے کیلئے پہلے ڈھائی ٹن وزنی خصوصی ہانڈی بنائی گئی جس کی تیاری میں تین ماہ لگے۔ 15 ہزار لٹر آئل سے تیار کی گئی کھچڑی میں چاول اور چار مختلف قسم کی دالوں کے ساتھ3 ہزار کلوگرام سبزیاں بھی تھیں۔ اتنی بڑی مقدار میں بنی کھچڑی کرین کی مدد سے چھوٹی ہانڈیوں میں منتقل کی گئی۔اس ایونٹ کے منتظمین کو امید ہے کہ ان کی بنائی ہوئی ہانڈی اور کھچڑی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اندراج کیا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.