16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:43
آسٹریلیا: شمسی توانائی سے چلنے والی کاروں کی ریس شروع ہوگئی
آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں سولر کار ریس شروع ہوگئی۔37 ٹیمیں ڈارون سے ایڈیلیڈ تک سولر چیلنج کار ریس میں حصہ لے رہی ہیں۔ شمسی توانائی سے چلنے والی الیکٹرک کاریں اور آسٹریلیا کے دوسرے علاقوں سے آنیوالی گاڑیوں نے اس ریس میں حصہ لیا۔20 ممالک کے طلبا اپنی شمسی توانائی سے چلنے والی گاریاں لیے شریک ہوئے5 دن تک جاری رہنے والی ریس میں بہتر کارگردگی پر فاتح کااعلان ہوگا۔ ریس پر نظر رکھنے کے لیے 7 چیک پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔