17 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:10
سو سا لہفوجا سنگھ دنیاکے معمر ترین میر اتھن ایتھلیٹ بن گئے
کون کہتا ہے کہ بھا گنا دوڑنا صرف بچوں کا کا م ہو تاہے؟ برطانیہ کے رہائشی Fauja Singh سو سال کی عمر میں ٹورنٹو میراتھن میں حصہ لے کر دنیا کے معمر ترین میرا تھن رنر بن گئے ہیں جن کا نا م گینز بک آ ف ورلڈ ریکا رڈ میں بھی درج کر لیا گیا ہے ۔ فوجا سنگھ نے با ئیس میل کا فاصلہ آ ٹھ گھنٹے پچیس منٹ سولہ سیکنڈ میں مکمل کیا، گو فوجا اس میرا تھن کو مکمل کر نے والے آخری کھلا ڑی تھے تاہم اس کے باجود ان کا یہ کارنامہ قابل دا د ہے ۔ سو سالہ سنگھ اس سے قبل سات میراتھن ریس کے مقابلوں میں حصّہ لے چکے ہیں اور دو ہزار تین میں ٹو رنٹو میراتھن جیت کر عالمی ریکا رڈ بھی بنا چکے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ان کی صحت کا راز خوش رہنا ،فلاحی کام کرنا اور مثبت سوچ رکھنا ہے ۔