18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:51
یوکرین : کدؤں کا میلہ، سیکڑوں افراد کی شرکت
سابق روسی ریاست یوکرین میں کدؤں کا سالانہ میلہ، کدؤں سے محل بنایا گیا جبکہ میلے میں شرکت کرنے والوں کی تواضع بھی کدؤں سے کی گئی۔
یوکرین کے قدیم شہر برازہ میں یہ میلہ شہر کے قیام کے آٹھ سو سال مکمل ہونے پر منعقد کیا گیا۔ جس میں مقامی اور غیر ملکی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ میلے میں سات ہزار کدؤں سے ایک محل کا ماڈل بھی تیار کیا گیا۔ اس کی دیواریں بھی کدؤں سے تیار کی گئی تھیں۔ بارش کے باوجود ہزاروں شائقین نے شرکت کرکے میلے کی رونق کو دوبالہ کردیا۔