تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:10

چین کے پہلے مچھلیوں کے میوزیم کا افتتاح کردیاگیا

چین کے صوبے Sichuan کے شہر Nanchong میں اپنی نوعیت کے پہلے فشنگ میوزیم کا افتتاح گذشتہ دنوں کردیا گیا۔ 2 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر موجود اس فشنگ میوزیم کے تقریباً 1 ہزار200 اسکوائر میٹر حصے پر نمائشی ہالز موجود ہیں ۔ان ہالز میں موجود اشیاء کو10 مختلف سیکشنز میں بانٹا گیا ہے جہاں مختلف سائز اور نسل کی مچھلیوں سے لیکر مچھلیوں کے ارتقاء،انہیں پکڑنے کے آلات، مچھلیوں سے متعلق نایاب دستاویزات اور اشیاء کیساتھ ساتھ آرٹ آف فشنگ کے حوالے سے نظمیں اور مضامین بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.