تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:51

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خوراک کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں، وفاقی وزارت خوراک و زراعت حکومت پاکستان محکمہ خوراک پنجاب اور بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور ضلعی سطح پر خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز کا اہتما م کیا گیا جس کا مقصد خوراک کی اہمیت و افادیت، غذائی خود کفالت کےلئے اقدامات، خوراک کی ضروریات کے مطابق اس کی پیداوار میں اضافہ، غذائی قلت سے پیدا ہونے والے مسائل سمیت اہم امور زیر غور لا کر ان کےلئے قابل عمل سفارشات مرتب کرنا تھا۔



دنیا بھرمیں اس وقت ایک ارب سے زائد افراد بھوک کا شکار ہیں جبکہ بنگلہ دیش ، بھارت ، چین ، انڈونیشیا ، کانگو ، ایتھوپیا کے ساتھ ساتھ پاکستا ن بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں مذکورہ افراد بڑی تعداد میں غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منائے جانے والے خوراک کے عالمی دن کا مقصد دنیا بھرمیں عوامی شعور کو اجاگر کرنے سمیت عالمی سطح پر خوراک کے حصو ل میں درپیش مشکلات ، بھوک ، افلاس ، خوراک کی ناکافی دستیابی کے بارے میں رائے عامہ ہموار کرنا تھا۔



پاکستان کے زرعی ماہرین کے مطابق فی الحال پاکستان میں غذائی قلت کا کوئی خطرہ نہیں تاہم سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی سے بعض مشکلات درپیش آ رہی ہیں جن کے تدارک کیلئے بھرپور اقدامات ضروری ہیں۔ تازہ ترین سروے رپورٹس کے مطابق دنیا میں اس وقت ہر 6 میں سے ایک شخص بھوک کا شکار ہے، اس طرح بھوک کے شکار افراد کی تعداد ایک ارب سے بھی زائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دن 16 اکتوبر 1981ءسے ہر سال فوڈ انجینئر ڈے کے طور پر بھی منایا جاتا ہے جس سے ہر سال بھوک کا شکار افراد کی تعداد میں سالانہ 10 لاکھ کی کمی ہو رہی ہے۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرامز نشر کئے جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص اشاعتوں کا اہتمام کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.