تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:52

آج سر سید احمد خان کا یوم پیدائش ہے

آج سر سید احمد خان کا یوم پیدائش ہے۔ سرسید احمد خاں برصغیرمیں مسلم نشاط ثانیہ کے بہت بڑے علمبردار تھے۔ انہوں نے مسلمانوں میں بیداری علم کی تحریک پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔



سر سید احمد خان سترہ اکتوبر 1817کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کو جمود سے نکالنے اور انہیں باعزت قوم بنانے کے لیے سخت جدوجہد کی۔ آپ ایک زبردست مفکر، بلند خیال مصنف اور جلیل القدر مصلح تھے۔



سرسید نے مسلمانوں کی اصلاح و ترقی کا بیڑا اسوقت اٹھایا جب زمین مسمانوں پر تنگ تھی، نوکریوں کے دروازے اُن پر بند تھے اور معاش کی تمام راہیں مسدود تھیں۔ سر سید کو کامل یقین تھا کہ مسلمانوں کی ان ذہنی اور سماجی بیماریوں کا واحد علاج انگریزی زبان اور مغربی علوم کی تعلیم ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کی خاطر انہوں نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کی بنیاد رکھی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.