18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:52
دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے
دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے، پاکستان میں غربت کی شرح کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہی ہے۔ خوشحالی یا بدحالی صدا کسی بھی قوم کا مقدر نہیں رہی مگر پاکستان میں غربت ہے کہ بڑھتی چلی جا رہی ہے اور آبادی کا ایک بڑا حصہ خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔جبکہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی حکومت بھی اپنی عوام کو غربت کی دلدل سے نہیں نکال سکی۔
ایک بین الاقوامی ادارے کی تحقیق کے مطابق غربت کی بڑی وجہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہے۔ پاکستان کے عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی کے چکر میں صبح شام گزارتے ہیں لیکن ان کے چہروں پر مایوسی اس بات کا ثبوت ہے کہ اتنی محنت کے باوجود ان کے لئے گھروں کا چولہا جلانا بھی مشکل ہے۔ ملک میں غربت کا خاتمہ تو ممکن نہیں لیکن جامع منصوبہ بندی اور موثرحکمت عملی اپنائی جائے تو اس میں کمی ضرورلائی جا سکتی ہے۔