18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:53
رواں ماہ دنیا کی آبادی 7 ارب ہوجائے گی
اقوام متحدہ کے مطابق رواں ماہ دنیا کی آبادی سات ارب ہوجائے گی، خاندانی منصوبہ بندی کے سوا بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک، پانی مہیا اور روزگا کے مواقع پیدا کرنا مشکل ہوجائیگا۔
آبادی کے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے پاپولیشن فنڈ کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کی اکتیس تاریخ کو دنیا کی آبادی سات ارب ہوجائیگی۔ اور سب زیادہ متاثر افریقہ ہوگا۔ جہاں شرح پیدائش دو گنی زیادہ ہے اور غریب لوگ خاندانی منصوبہ بندی نہیں کرتے۔ رپورٹ کے مطابق افریقہ کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کیلئے اور بھی مشکل ہوگا کہ وہ اپنے لوگوں کو خوراک اور پانی کے ساتھ روزگار بھی فراہم کریں۔