18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:7
سکھر: بلائنڈ ڈولفن کی نسل کشی جاری،ایک اور مردہ پائی گئی
سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 58 سے ایک اور نایاب بلائنڈ ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی۔ دریائے سندھ میں پائی جانے والی دنیا کی نایاب بلائنڈ کی ڈولفن کی ہلاکتوں کا سلسلہ بد ستور جاری ہے۔
سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 58 سے مزیدایک مادہ بلائنڈ ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی۔رواں سال ہلاک ہونے والی ڈولفن کی تعداد سترہ ہو گئی ہے۔ڈولفن کی ہلاکت کی وجہ جاننے کے لیے کراچی سے تین ارکان پر مشتمل ایک ٹیم بھی تحقیق کر رہی ہے۔ریسرچ ٹیم کی ہیڈ ڈاکٹر فہمیدہ فردوس کا کہناتھا کہ ڈولفن کی ہلاکتوں کی بڑی وجہ مچھلیوں کا زہر پھینک کر شکار کر نا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ فشریز زہر پھینک کر شکار کرنے والے افراد کے خلاف کارروئی کرے تاکہ ڈولفن کی نایاب نسل کو بچایا جا سکے۔