19 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:49
خلا کیلئے کمرشل پرواز2013ء میں شروع ہو گی
خلا کا نجی سفر ممکن بنادیا گیاہے، اسپیش شپ کی آزمائشی پروازیں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جبکہ نجی کمپنی نے دوہزار تیرہ میں کمرشل پرواز کیلئے ساڑے چار سو ٹکٹ بھی فروخت کردئیے ہیں۔
ابتدا میں خلائی ٹکٹ کی قیمت دو لالھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ نجی کمپنی کا کہناہے کہ سیاحوں کی تعداد بڑھنے پر ٹکٹ کی قیمت کم کردی جائیگی۔ اور مستقل طورپر خلا کیلئے کمرشل پروازیں جاتی رہیں گی۔ نجی خلائی کمپنی کا کہناہے کہ خلائی پورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ اور خلائی طیارہ بھی تیارہے۔ حتمی آزمائشی پروازیں جاری ہیں۔ اور دوہزار تیرھ میں باضابطہ کمرشل خلائی پروازوں کا آغاز کردیا جائے گا۔