تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:49

انڈونیشیا کی شہزادی کی عام شخص سے شادی

انڈونیشیا میں جکارتا کی شہزادی نے سماٹرا کے ایک عام شخص سے شادی کر لی۔ شادی میں پچاس ہزار شہریوں نے شرکت کی۔ اور شادی کا جشن ساری رات جاری رہا۔

یہ شادی روایتی انداز میں ہوئی یہ رسومات مسلم روایات ہندو رسومات کے زیر اثر تھیں یوں دونوں روایات شامل رہیں۔ شادی کی رسم کے مطابق دولہا اپنی دلہن کو اس کے بھائی کی مدد سے اٹھا کر لے گیا جو اس بات کی علامت ہے کہ یہ ہمیشہ دلہن کی حفاظت کرے گا۔

شاہی سلطان کے قریبی رشتہ دار کا کہنا ہے کہ شہزادی کی ایک عام آدمی سے شادی کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گی شادی کی باقاعدہ تقریب میں انڈونیشیا کے صدر ان کی اہلیہ سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ بینڈ باجے کے ساتھ جب جاوا کے شاہی دلہن کے لیے بنائے گئے قدیم روایتی عروسی لباس میں دلہن آئی تو سماں ہی بدل گیا۔ تقریب کے بعد تین گھوڑوں والی بگھی میں دولہا اور دلہن روانہ ہوئے تو لوگوں نے انھی ہمیشہ خوش رہنے کی دعائیں دیں۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.