21 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:9
موبائل فون کے استعمال سے برین کینسر کا کوئی خطرہ نہیں،سروے
ایک تازہ ترین سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے برین کینسر کا کوئی خطرہ نہیں۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایپی ڈیمیو لوجی کے ریسرچ سنٹر نے 1925ء کے بعد پیدا ہونے والے 10 ہزار 729 افراد پر ریسرچ کی جنہوں نے 1990ء سے 2007ء تک مسلسل موبائل فون استعمال کیا اور تازہ ریسرچ کے بعد کہا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے برین کینسر کا کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ اس سے قبل ہونے والی ریسرچ میں کہا گیا تھا کہ موبائل فون کان پر لگائے رکھنے سے اس سے خارج ہونے والی برقی مقناطیسی لہریں صحت کیلئے مضر ہیں۔