22 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:0
کولمبیا:مٹی کے مجسموں کا میلہ شروع
کولمبیا میں مٹی کے مجسموں کا میلہ شروع ہو گیا ہے، تاج محل سے لے کر ایفل ٹاور سمیت ایک سو مجسموں کی تیاری میں پانچوں براعظموں کو نمائندگی دی گئی ہے۔
میلے کے منتظیمین کا کہناہے کہ دارالحکومت بگوٹا میں جاری کارنیوال میں امریکا کے اسٹیچو آف لبرٹی، فرانس کے ایفل ٹاور اور بھارت کے تاج محل سمیت گیزا کے احراموں کے مجسمے بنانے کا مقصد نئے مجسمہ سازوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ لوگوں نے مٹی کے ان مجسموں میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ مجسموں کا یہ میلہ آئندہ سال مارچ تک جاری رہیگا۔