23 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:1
بیگم نصرت بھٹو کی حالات زندگی پر ایک نظر
شوہر کو پھانسی دی گئی۔ دو بیٹے اور ایک بیٹی زندگی میں ہی مارے گئے۔ نصرت بھٹو نے طویل عمر پائی اور بچوں کی جدائی کے دکھ کے ساتھ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
سابق خاتون اول نصرت بھٹو طویل علالت کے بعد دبئی میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 82سال تھی۔ بیگم نصرت بھٹو 23مارچ 1929 کو ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں۔ بیگم نصرت بھٹو کا تعلق حریری اصفہان خاندان سے تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو سے آٹھ ستمبر انیس سوے اکیاون میں شادی ہوئی۔ نصرت بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کی دوسری بیوی تھیں۔
آپ بےنظیر بھٹو،مرتضیٰ بھٹو، صنم بھٹو اور شاہنواز بھٹو کی والدہ تھیں ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد نصرت بھٹو 1979 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرمین مقرر ہوئیں۔1973 سے 1977 تک نصرت بھٹو نے پیپلزپارٹی میں بھرپور کردار ادا کیا۔ نصرت بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری کے بعد پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالی۔ نصرت بھٹو نے جنرل ضیاء کی آمریت کیخلاف مختلف تحریکوں میں سرگرم رہیں۔ 1982میں جنرل ضیا الحق نے ان کو علاج کےلیے لندن جانے کی اجازت دی۔ وطن واپسی پر نصرت بھٹو 1988 میں لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔
پیپلزپارٹی نے بیگم نصرت بھٹو کو تاحیات چیئرپرسن مقرر کیا۔ بیگم نصرت بھٹو انیس سو اٹھاسی میں وفاقی سینئر وزیربھی رہیں۔ 90 کی دہائی میں نصرت بھٹو نائب وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہیں۔ علات کے بعد نصرت بھٹو خاندان کے ہمراہ دبئی میں مقیم تھیں۔