24 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:20
افسانہ نگار عصمت چغتائی کوبچھڑے دس برس بیت گئے
اردوادب کی ممتاز افسانہ نگار عصمت چغتائی کوبچھڑے دس برس بیت گئے۔ عصمت چغتائی سماج کی باغی تھیں انہوں نے ہر سطح پر بغاوت کی۔عصمت نے کالج کے زمانے میں ہی ایک کہانی فسادی لکھی۔ عصمت نے تین سو سے زائد کہانیاں لکھیں جو پانچ افسانوی مجموعوں کی شکل میں شائع ہوئیں ان میں کلیاں، چوٹیں، چھوئی موئی، ایک بات، دو ہاتھ شامل ہیں۔
ان کے انداز تحریر میں بغاوت تھی جسے معاشرے نے قبول نہ کیا۔ زندگی کی طرح موت کے بعد بھی عصمت چغتائی متنازع بنی رہیں انہوں نے مرنے سے قبل خود کو جلانے کی وصیت کی اور چوبیس اکتوبرانیس سو اکانوےکو ان کی موت کے بعد انہیں ممبئی کے چندن باڑی شمشان میں جلا دیا گیا۔ یہ بات مسلم ادیبوں کو پسند نہیں آئی اور تقریباً سبھی حلقوں میں اس کی مخالفت کی گئی۔