26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:43
بھارت: نجی اسکولوں میں الیکٹرونک وائٹ بورڈز کا استعمال
بھارت میں طالب علموں کے لیے اسباق کو زیادہ دلچسپ بنانے کےلیے نجی اسکولوں میں بجلی سے چلنے والے وائٹ بورڈ نصب کر دیے گئے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان وائٹ بورڈز کی بدولت وہ کئی ڈائیاگرامز اور دوسرے اسباق کو باآسانی طالب علموں کو پڑھا اور سمجھا سکھتے ہیں۔
پہلے بلیک بورڈز پر انھیں ایک ہی چیزمتعدد بار بنانی پڑتی تھی۔ مگر اب ایسا نہیں۔ ٹیچرز کہتے ہیں کہ الیکٹرونک بورڈزکی وجہ سے طالب علم پڑھائی میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اس کے مثبت نتائج نظر آ رہے ہیں۔