تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:43

پیرو: نوسوسال قدیم مقبرے کی دریافت

پیرو کے شمال مشرقی علاقے میں محکمہ آثار قدیمہ نے ایک قدیم مقبرہ دریافت کیا ہے جس کے بارے میں گمان کیا جاتا ہے اس کا تعلق سکان کلچر سے ہے ۔ پیرو کے شمال مشرقی علاقے میں اس مقام کو پیلیس کے نام سے یاد کیا جاتا تھا جس سے محکمہ آثار قدیمہ کے حکام کو گمان ہوا کہ یہاں ضرور کسی اہم شخصیت کا محل یامقبرہ ہوسکتا ہے،تو گزشتہ سال کھدائی کا عمل شروع ہوا



کھدائی کے دوران ایک مقبرہ دریافت ہوا ہے جہاں ایک تانبے اور چاندی کا تاج ،ایک ہار،تانبے اور چاندی کی دو چھڑیا اور تانبے کی ایک درجن گھنٹیاں رکھی ہوئی ہیں۔تاحال یہ اندازہ ہوسکا ہے کہ مقبرہ نوسال سال پرانا،مزید تحقیق سے نئے حقائق سامنے آئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.