26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:43
گھوٹکی:ہندو برادری کے سنت سترام داس کے جنم دن کی تقریبات
گھوٹکی میں ہندو برادری کے روحانی پیشوا سنت سترام داس کے 145ویں جنم دن کا تین روزہ میل اختتام پزیز ہوگیا۔ رہڑکی دربار میں اس سلسلے میں تقریب منعقدکی گئی، جس میں غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے12جوڑوں کی اجتماعی شادی بھی منعقد ہوئی ۔ جبکہ 30جوڑں کی منگنیاں طے پائیں ۔
تین روزہ میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے 100افراد پر مشتمل خاندان بھی راہڑکی دربار پہنچے تھے ۔ میلے میں تین روز ہ مفت طبی کیمپ کاا نعقاد کیا گیا ہے جبکہ کتب اور دیگر اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے،اور میلے میں آنے والوں کے لیے ایک محفل موسیقی بھی سجائی گئی