27 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:31
امریکہ: تین سو سال قبل غرق ہونے والے جہاز سے توپ دریافت
امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے سمندر سے تین سو سال قبل سمندر میں غرق ہونے والے جہاز سے توپ دریافت کرلی گئی۔ ماہرین کے مطابق کوئن اینیز ریونج نامی جہازسمندری ڈاکو بلیک بیرڈ سترہ سو اٹھارہ میں امریکی ساحلی علاقوں میں ڈکیتی کے لیئے استعمال کرتا تھا۔
یہ سمندری جہاز تین سو سال قبل کرولینا کے سمندر میں غرق ہوا تھا۔ جہاز کو انیس سو چھانوے میں دریافت کیا گیا ۔ جہاز سے اب تک ایک توپ سمیت ڈھائی لاکھ سے زائد قیمتی اشیاء دریافت کی گئی ہیں جنہیں جلد نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔