27 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:31
گوجرانوالہ، سنٹرل جیل ملازمین کاانعام ملنے پر ڈانس
سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں اچھی پریڈ کرنے والے ملازمین کے انعام ملنے پر بھنگڑے۔ ڈئی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک شوکت فیروز نے سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سالانہ پریڈ کی انسپکشن کی۔
اس موقع پر جیل ملازمین نے اپنی تمام تر صلاحیتیں پریڈ پر صرف کر کے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ ملک شوکت پرویز نے جیب سے 10ہزار نکالے اور ملازمین کو بطور انعام دے دیئے۔ جیل ملازمین انعام ملنے پر خوشی سے پھولے نہ سمائے اور ڈی آئی جی کی موجودگی میں ہی ڈانس اور بھنگڑے ڈالنے شروع کردیئے۔