29 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:51
بھارت:120 سالہ شخص کی 60سالہ خاتون سے شادی
سر پر سہرا سجانا نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے، مگر بھارت میں 120 سالہ شخص نے اپنی عمر سے نصف عمر کی خاتون سے دوسری شادی رچا کر سب کو حیران کردیا۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں ست گھڑی میں ایک سو بیس سالہ حاجی عبد النور نے ساٹھ سالہ سموئی بی بی کے ساتھ اپنے گاؤں کے پانچ سو مہمانوں کے سامنے نکاح کیا۔اس شادی کے بعد عبدالنور نے خود کو دنیا کا سب سے معمر دولہا قرار دینے کا دعویٰ کیا ہے۔
حاجی صاحب کی پہلی زوجہ دوہزار پانچ میں انتقال کر گئی تھی۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک سو چودہ سالہ جاپانی شخص کو معمر ترین دلہا ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔